• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1791

    عنوان: صحابہ سے بدگمانے رکھنے والے کا بیان سننا کیسا ہے؟

    سوال: آپ نے میرے سوال ۷۵۷ = ۷۵۷ کا جواب دیاہے ، گو بہت دنوں کے بعد ۔ میں نے یہی سوال اپنے علاقے میں ایک مفتی صاحب سے کیاتھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی تھے اور احادیث میں ان کی فضیلت درج ہے۔ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ ان کو فقیہ تسلیم کرتے ہیں۔ احادیث میں ان کے متعلق بہت کچھ ذکر ہے، نیز حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ یا کسی بھی صحابی سے بغض یا بد گمانی رکھنے والااہل سنت والجماعت سے خار ج ہے اور ایسا کہنے والا غلط ہے تو کیا ایسی صورت میں ایسے شخص کے وعظ و تقریر میں شامل ہونا یا اس کا خطبہ پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں ؟ کیونکہ اس سے صحابہ کرام کے بارے میں نازیبا باتیں دل میں پیدا ہونے کا خطرہ ہے اور اس سے صحابہ کرام کے بارے عقیدہ خراب ہونے کا ڈر بھی ہے۔ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    آپ نے مفتی صاحب سے کیا سوال کیا تھا؟ اور مفتی صاحب نے کیا جواب دیا؟ دونوں کی بعینہ نقل استفتاء سے منسلک کردیں، تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند