• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178338

    عنوان: تنہائی میں گانا گانے كا كیا حكم ہے؟

    سوال: امجد نے تنہائی میں گانا گایا اور امجد کی محض گانے کی نیت تھی اس کا اشعار جو اس نے گائے فقط میرے دل سے اترجائے گا بچھڑنا مبارک بچھڑ جائیے گا۔اس کے لیے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 178338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 768-621/D=09/1441

    گانا فسقیہ مضامین پر مشتمل ہو یا اہل فسق نے عشق مجازی کا مضمون اس میں ادا کیا ہو تو اس کے کہنے اور سننے سے احتراز کرنا چاہئے۔ سیاق و سباق سے مقطوع اس طرح کا جملہ کہنا اگرچہ جواز کے اندر آتا ہے لیکن گانے کی نیت سے زبان پر لانے سے احتراز کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند