• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178068

    عنوان: كسی سے پیچھا چھڑانے كا طریقہ بتائیں

    سوال: میرے بچپن کا ایک دوست ہے، اس سے مجھے دل سے بہت زیادہ لگاؤ ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے ، اس کی بہت سی عادتیں مجھے پسند نہیں ہیں جسے منع کر نے پر وہ مجھے ناراض کرتاہے، میں بہت زیادہ پریشان ہوجاتا ہوں، اس لیے میں اب اس سے دور رہونا چاہتاہوں۔ براہ کرم، آپ کوئی عمل بتائیں جس سے دوستی ختم ہوجائے یا اس سے محبت ختم ہوجائے۔

    جواب نمبر: 178068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 775-590/B=09/1441

    دو آدمی کے درمیان تعلق اور محبت کو ختم کرنے کا عمل ہم نہیں جانتے ، یہ کام عامل لوگ کرتے ہیں۔ ہمیں عملیات سے مناسبت نہیں؛ البتہ تدبیر بتا سکتے ہیں۔ مثلاً جس وقت آپ کا دوست آپ کے پاس آتا ہے اس وقت تسبیحات کا کوئی عمل کرنا شروع فرمادیں۔ اس عمل میں لگ جائیں مثلاً ۱۰۰/ مرتبہ استغفار پڑھیں، ۱۰۰/ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھیں، ۱۰۰/ مرتبہ درود شریف پڑھیں، ۱۰۰/ مرتبہ سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلٰہ إلا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوة إلا باللہ العلی العظیم پڑھیں۔ وہ خود ہی انتظار کرکے پھر واپس چلا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند