• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177953

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ کہ ہماری بیٹی پیدا ہو ئی ہے ...

    سوال: میری شر یک خیات کچھ عرصہ سے سے بیمار ہے ، دورے پڑتے ہیں دن میں ایک یا دو دفعہ سا نس بند ہو جا تی ہے اور با ئیں جانب سینے میں درد ہو تا ہے شریک حیات چھٹے مہینے کی حا ملہ بھی ہے اسی دوران رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ کہ ہماری بیٹی پیدا ہو ئی ہے اور کا لے لباس میں جبکہ با لکل بڑے لڑ کیوں کی طرح ہے میں لو گوں سے کہتا ہو دیکھو میری بیٹی با لکل ٹھیک ٹھاک ہے ڈاکٹر ویسے ہی کہہ رہے تھے کہ حمل کمزور ہے اور طاقت کے گو لیاں دے رہے تھے اسی رات شریک خیات بھی خواب دیکھتی ہے کہ اسے بچہ پیدا ہوا ہے اور با لکل ٹھیک ٹھاک ہے جبکہ میں یعنی میری میری شریک حیات اسے ٹٹول رہی ہو تی ہے کہ کو ئی کمی بیشی تو نہیں بیٹے کے جسم میں اور بیٹا بھی کالے کپڑے میں ہوتا ہے اور بہت خو بصورت ہوتا ہے برائے مہربانی تعبیر بتا دیجئے ۔ شکر یہ

    جواب نمبر: 177953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 828-581/SN=08/1441

    آپ اور آپ کی شریک حیات دونوں بچے کے بارے میں سوچتے رہتے ہوں گے، خواب میں وہی چیز دکھائی گئی ہے جو آپ دونوں کے ذہن و دماغ میں وقتا فوقتا گردش کرتی ہے، بہرحال توجہ کے ساتھ تجربہ کار ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق عمل کرتے رہیں، اور ساتھ ساتھ بیوی کی صحت نیز آسانی سے بچے کی ولادت کے سلسلے میں اللہ سے دعائیں کرتے رہیں، اللہ نے چاہا تو عافیت کا معاملہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند