• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177696

    عنوان: دو منہ والا سانپ دیکھنا

    سوال: میرا کسی عورت سے فون پر تعلق ہے اور میں اپنے بھائی کے ذریعہ سے روحانی علاج کر رہا ہوں اس عورت کا ۔میرا بھائی عامل ہے۔ اس عورت نے خواب میں دیکھا کہ دو منہ والا سانپ ہے اور ایک لڑکا بھی نظر آ رہا ہے(در اصل اس لڑکے نے ایک یہ دو مرتبہ اس عورت اس فون پر بات کی تھی اور اپنے عاشق ہونے کا اظہار کیا تھا لیکن میرے بولنے پر اس نے اس سے تعلّقات ختم کیے ) خواب میں ان کا شوہر کہہ رہا ہے کہ اس کی وجہ سے سب ہورہا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ آپ تعبیربتائیں۔

    جواب نمبر: 177696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 730-650/M=08/1441

    خواب میں سانپ نظر آنا دشمن کی علامت ہے، روحانی اور جسمانی دونوں طرح کے دشمن سے بچنے کی ضرورت ہے، عورت مذکور کو چاہئے کہ تمام گناہوں سے بچے، فرائض و واجبات کو بجا لائے، پردے کا اہتمام رکھے اور اتباع سنت و شریعت کو لازم پکڑ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند