• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17751

    عنوان:

    کیا امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی کو کہا جاتاہے؟ (۲)مجتہد، مجدد اور محدث میں کیا فرق ہے؟

    سوال:

    کیا امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی کو کہا جاتاہے؟ (۲)مجتہد، مجدد اور محدث میں کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 17751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2258=1813-12/1430

     

    (۱) معلوم نہیں تاہم کہنے میں کچھ مانع بھی نہیں۔

    (۲) استنباط پر جس کو قدرت ہو وہ مجتہد ہے، پھیلی ہوئی بدعات وخرافات کی اصالاحات مین نمایاں خدمت جو انجام دے وہ مجدد ہے، فن حدیث شریف میں ماہر اور اس فن میں خصوصی مشغلہ رکھنے والا محدث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند