• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17686

    عنوان:

    حلال و حرام سے متعلق کچھ سوالات: (۱)کچھ قریبی اور استاد کی حیثیت ہے جن کے شوہر بینک میں نوکری کرتے ہیں اور وہ خود مدرسہ کی پرنسپل ہیں وہ اپنی طرف سے معلمات کی ضیافت ناشتہ وغیرہ سے کرتی ہیں، تو یہ جائز ہے؟ (۲)جن کا کام حجامت کا ہے اوراس میں وہ داڑھی بھی مونڈتے ہیں تو ان کے یہاں کھانا جائز ہے؟ (۳)جس کے بارے میں معلوم ہو کہ ان کی کمائی میں تھوڑا بہت حرام شامل ہے تو ان کے یہاں کھاسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1755=1755-12/1430

    شوہر بینک میں کیا کام کرتے ہیں؟ مدرسہ کی پرنسپل معلمات کی ضیافت کس رقم سے کرتی ہیں؟ کیا مدرسہ میں ضیافت کا فنڈ موجود ہے؟ اور جائز ناجائز کا سوال شوہر کی ملازمت سے متعلق ہے یا ضیافت کے بارے میں ہے؟

    (۲) ڈاڑھی مونڈنا، ناجائز ہے اور اس عمل کی کمائی بھی حلال وطیب نہیں، حجامت کا کام کرنے والوں کی غالب آمدنی حلال پر مشتمل ہو تو ان کے یہاں کھانا جائز ہے، ورنہ نہیں۔

    (۳) اس کا جواب بھی نمبر:۲ میں آگیا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند