• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176699

    عنوان: ایک ہی موضوع کا غالباً 4 بار الگ الگ خواب دیکھا

    سوال: میں انجینیر (Engineer) ہوں۔ مجھے انجینئرنگ کی سند حاصل کیے ہوئے 12 سال ہو چکے ہیں۔ سند حاصل کرنے کے وقت مجھے آگے پڑھائی کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ جس کا کارن تھا میرا پڑھائی میں کمزور ہونا۔ انجینئرنگ کی سند حاصل کرنے کے بعد روزی کے اعتبار سے میری زندگی اتار چھڑاؤ والی رہی ہے۔ کام بھی کیا اور بیروزگار بھی رہا۔ پچھلے 2 سال میں کئی بار ایک ہی موضوع کا غالباً 4 بار الگ الگ خواب دیکھا ہیں کہ میری پڑھائی کے کچھ مضمون (Subject) کا امتحان ابھی باقی ہے جس میں مجھے پاس (Pass) کرنا باقی ہے۔ اس موقع پر خواب کے اندر میں یہ سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کے مجھے پھر سے پڑھائی کرنی پڑے گی جس میں میں کمزور ہیں۔ براہ مہربانی خواب کی تصریح کر دیں۔

    جواب نمبر: 176699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:521-428/N=7/1441

    بہ ظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تین چار سال سے آپ کے ذہن ودماغ پر آپ کی تعلیم کا غلبہ ہے؛ اسی لیے تعلیم سے متعلق آپ کو بار بار خواب آتا ہے؛ لہٰذا ان خوابوں کا یہ مطلب مشکل ہے کہ آپ دوبارہ تعلیم کی تکمیل یا مزید تعلیم کی فکر کریں؛ بلکہ آپ بہتر ذریعہ معاش کے لیے دعا وکوشش جاری رکھیں۔ اور اچھے ذریعہ معاش کے لیے درج ذیل دعا کا بہ کثرت پڑھنا مفید ہے:

    اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔

    عن ابن عباسقال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثاني، ص ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، وعن عليأنہ جاء ہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللہ عنک، قل: ”اللھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“، رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (المصدر السابق، باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني،ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند