• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176463

    عنوان: مجھے ایک خواب آیا کہ میں اور میرا ایک دوست جس کا نام ریحان ہے ۔ ہم دونوں کسی عمارت کی چھت پر کھڑے ہیں...

    سوال: میرا نام توقیر احمد ہے ۔ کچھ روز پہلے مجھے ایک خواب آیا کہ میں اور میرا ایک دوست جس کا نام ریحان ہے ۔ ہم دونوں کسی عمارت کی چھت پر کھڑے ہیں۔اور ہمارے سامنے پوری زمین ایک انگوٹھی کی رِنگ کی طرح دکھاء دے رہی ہے ۔اس رِنگ میں ایک جگہ پر مسجدِنبوی کا سبز گنبد نظر آرہا ہے اور باقی کی رِنگ بادل یا کہر جیسی کسی چیز سے ڈھکی ہوی ہے ۔ اور ساری زمین کے علاوہ صرف مسجدِنبوی پر ہی بارِش ہو رہی ہے ۔یہ سب (پوری دنیا کے علاوہ صرف گنبدِ خزراں پر بارش کے برسنے کو )دیکھ کر میں اپنے دوست سے کہتا ہوں کہ دیکھنا اس کے بعد بھی لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اسلام ہی حق ہے ۔ پھر اچانک ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نکاح کرنا چاہتا ہوں لیکن گھر والے نہیں مان رہے ۔ اور میں نکاح نا ہونے کی وجہ سے گناہوں میں پڑ جانے کے ڈر سے اس نیت سے کہ گھر والے تو نکاح نہیں کرا رہے تو مسجدِنبوی میں رہ کر اتنا اللہ کی یادو عبادت میں مشغول ہو جاوں گا کہ نکاح کے بارے میں خیال ہی نا آئے اِس نیت سے موٹرسائیکل پر روتا ہوا مسجدِ نبوی کی طرف نکل پڑتا ہوں۔ اور پھِر میں نیند سے بیدار ہو گیا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے اس خواب کی تعبیر بتائِیں۔

    جواب نمبر: 176463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:493-386/N=6/1441

    آپ کا خواب ماشاء اللہ اچھا ہے، اللہ تعالی مبارک فرمائیں۔ اور آپ کے خواب میں یہ اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ شریعت وسنت کی اتباع کا اہتمام کریں اور اپنے آپ کو گناہوں سے دور رکھیں اور اہل حق علمائے کرام اور بزرگان دین کی صحبت وملاقات اور ان سے استفادہ کو غنیمت جانیں۔ اللہ تعالی آپ کو اس خواب کی برکتوں سے سرفراز فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند