• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176393

    عنوان: اکثر و بیشتر خواب میں خاندان کے فوت شدگان افراد کو دیكھنا...

    سوال: عرض ہے کہ میری والدہ محترمہ جن کی عمر قریب 65 سال ہے ،الحمد للہ صوم و صلوٰة کی پابند ہیں،قرآن کریم کی تلاوت معمول سے کرتی ہیں، چار ماہ قبل ان کے نوجوان بھانجے کا انتقال ہوا، اس کے بعد سے اب تک اکثر و بیشتر خواب میں خاندان کے فوت شدگان افراد کو دیکھتی ہیں اور بعض اوقات لڑائی جھگڑا،لوگوں کا جم غفیر، اس قسم کے خواب دیکھتی ہیں، میں خود الحمدللّٰہ ایک دینی مدرسے جو کہ دیوبند مسلک سے منسلک ہے کا فاضل ہوں ، اپنی والدہ کو مختلف مسنون وظائف بتاتا رہتا ہوں اور وہ پابندی سے وظائف کر کے سوتی ہیں،ان سب کے باوجود یہی صورت حال ہے ، اور بعض اوقات تو تمام رات جاگتے ہی گزر جاتی ہے وہ سو نہیں پاتی ، براہ کرم خواب کی تعبیر اور بے خوابی کا حل قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں، جزاکم اللّٰہ خیراً فی الدارین۔

    جواب نمبر: 176393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 521-463/M=06/1441

    خواب میں والدہ، خاندان کے فوت شدہ افراد کو اگر اچھی حالت میں دیکھتی ہیں تو یہ اقبال مندی اور نیک حال کی علامت ہے اور لڑائی جھگڑوں والے خواب میں اعمال و احوال کے فساد کی طرف اشارہ ہے، والدہ سے کہئے کہ مذکورہ وظائف و معمولات کو جاری رکھیں اور بلاوجہ کے تفکرات سے ذہن کو فارغ رکھیں اور بے خوابی کے حل کے لئے کسی اچھے ماہر حکیم یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند