• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176032

    عنوان: اگر علاج نہ كرنے كی وجہ سے موت ہوجائے تو كیا یہ خود كشی ہے؟

    سوال: اگر کوئی مسلمان بیمار ہو جاتا ہے اور اس کا مرض بہت زیادہ شدید قسم کا ہے جس میں بہت پیسے خرچ ہوں گے اور اللہ کی مہربانی سے علاج سے صحتیاب ہونے کی امید ہے اور اس شخص کے پاس علاج کے لئے پیسے بھی ہیں، لیکن وہ علاج نہیں کرتا ہے ، اور اس کا انتقال ہو جاتا ہے ، کیا یہ خودکشی ہوگی؟

    جواب نمبر: 176032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:575-449/H=5/1441

    یہ صورت خودکشی میں داخل نہیں ہے۔

    ---------------------

    جواب صحیح ہے البتہ استطاعت کے باوجود علاج میں بخل کرنا مذموم وناجائز ہے لہٰذا صورت مسئولہ میں شخص مذکور کو گناہ ہوگا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند