• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175939

    عنوان: کیا ملازمت كے لیے میں داڑھی چھوٹی کراسکتا ہوں ؟

    سوال: عالمی معاشی بحران کی وجہ سے میری ملازمت میں مسئلہ ہورہاہے، میں انٹرویو دیتاہوں ، ہر کمپنی میں سب سے پہلے میری داڑھی پہ سوال آتاہے ، جیسے کہ داڑھی کیوں رکھتے ہو، کیا مقصد ہے، کیا مطلب وغیرہ وغیرہ ،پھر وہیں پتا چل جاتاہے کہ میرا انتخاب نہیں ہونے والاہے، سوال یہ ہے کہ کیا میں داڑھی چھوٹی کرسکتا ہوں تاکہ مجھے کوئی اچھی ملازمت مل جائے ؟ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 175939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 511-471/M=06/1441

    جب جہاں اور جتنا رزق مقدر میں ہے وہ انسان کو مل کر رہے گا، اِس بات پر ہمارا یمان و یقین ہونا چاہئے، اگر کوئی پوچھے کہ داڑھی کیوں رکھتے ہو تو جواب میں بلا خوف کہئے کہ یہ ہم سب کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ سنت ہے اور شریعت کا حکم ہے اور مومن کا شعار ہے اس لئے ہم داڑھی رکھتے ہیں محض اچھی ملازمت پانے کے لئے داڑھی چھوٹی کرنا یعنی ایک مشت ہونے سے پہلے کاٹنا یا کٹوانا جائز نہیں، آپ داڑھی ہرگز نہ کٹوائیں، حلال کام کی تلاش جاری رکھیں، پوری تیاری کے ساتھ انٹرویو دیا کریں اور اللہ تعالی سے کامیابی کی دعا مانگتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند