متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 175851
جواب نمبر: 175851
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:380-333/sd=6/1441
ہر خواب لائق تعبیر نہیں ہوتا ہے، اللہ تعالی کی طرف سے بندہ جن احکام کا مکلف ہے، ان احکام کو پورا کرنا چاہیے اور خلاف شرع کاموں سے بچنا چاہیے،ہر چیز اللہ تعالی کے قبضہ قدرت میں ہے،نفع اور نقصان کا مالک صرف اللہ تعالی ہے، اسی کو مختار کل سمجھنا چاہیے اور حضورﷺ سے سچی محبت رکھنا چاہیے ، آپﷺ کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کی سنتوں کو کسی مستند عالم دین سے پوچھ کر اس کا اتباع کیا جائے اور آپ کے نقش قدم پر زندگی گزاری جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند