• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175760

    عنوان: ایک تیل کے بارے جو سر میں لگانے سے آہستہ آہستہ بالوں کو کالا کرتا ہے

    سوال: ایک تیل کے بارے جو سر میں لگانے سے آہستہ آہستہ بالوں کو کالا کرتا ہے جو کیش کالا کے نام سے جانا جاتا ہے شرعی حکم بتلا کر عنداللہ ماجور ہوں۔ برائے مہربانی جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 424-357/L=05/1441

    اس تیل کو لگانے سے سفید بالوں پر کالا رنگ چڑھ جاتا ہے؟ یا قدرتی طور پر بال کالے ہو جاتے ہیں یعنی اس تیل کو لگانے کے بعد قدرتی طور پر سیاہ بال نکلنے لگتے ہیں؟ جو بھی صورت ہو اس کی وضاحت کرکے سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند