• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175659

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ وہ ایک صاف پانی کے نالہ پر ٹانگیں لٹکا کر بیٹھا ہے ...

    سوال: میرے ایک دوست نے اپنے بھائی جو کہ چند دن پہلے فوت ہوگیا تھا کو خواب میں دیکھا کہ وہ ایک پصاف پانی کے نالہ پر ٹانگیں لٹکا کر بیٹھا ہے اور اس کے پاؤں پانی کے اندر ہیں اور وہ اپنے بھائی سے کہہ رہا ہے کہ میری بیوی کا خیال رکھنا میں کہیں کام جا رہا ہوں اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 175659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 526-398/H=04/1441

    مرحوم کی بیوہ میں دینی پختگی کے اعتبار سے کمی ہے اس کو اِس کمی کے دور کرنے کی طرف توجہ دلانے کی ترغیب ہے نیز امید ہے کہ مرحوم کی مغفرت ہوگئی تاہم رفع درجات کے لئے اعزہ اقرباء کو ایصالِ ثواب کا اہتمام بکثرت کرتے رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند