• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175546

    عنوان: جنات کو جلانے کا حکم

    سوال: عرض خدمت یہ ہے کہ کیا جنات خبیث شیطان وغیرہ کو قرآنی آیات کے ذریعہ جلانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 175546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:353-277/N=4/1441

     اگر جنات وشیاطین سے چھٹکارے کی کوئی دوسری صورت نہ ہو تو بہ درجہ مجبوری قرآنی آیات وغیرہ کے ذریعے جنات وشیاطین کا جلانا جائز ہے (امداد الفتاوی، ۴: ۸۸، جواب سوال: ۵۴، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند، فتاوی محمودیہ جدید، ۲۰: ۳۲، جواب سوال:۹۵۸۰، مطبوعہ: ادارہ صدیق ڈابھیل ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند