• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175515

    عنوان: کیا کوئی ایسی بیماری ہے جسکا دنیا میں کوئی علاج نہ ہو؟

    سوال: میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ ان کو جو بیماری جسے وہ Dust mites (severe allergy) }کہتے ہیں اس کا دنیا میں کوئی علاج نہیں۔ نہ ہومیو پیتھک نہ ایلو پیتھک نہ حکمت اور نہ ہی طب نبوی میں۔ اس کے مطابق بہت چھوٹی چھوٹی مکڑیاں جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتیں جب وہ ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔ یہ مکڑیاں بستر پر، پر مٹی میں، الماری میں رکھے کپڑوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اللہ نے ایسی بیماریاں بھی پیدا کی ہیں جن کا کوئی علاج نہ ہو؟ کیا آپ کے پاس اس کا کوئی مروجہ علاج ہو تو ضرور بتایں۔ طب نبوی کی وساطت سے اس سلسلے میں کوئی راہنمائی ہو تو براہ کرم بندہ کو ارسال فرما دیں۔ اللہ آپ سب کے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 175515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 474-358/B=05/1441

    لِکُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ إلاّ الْہَرَمُ ۔ یعنی ہر بیماری کی دوا ہے مگر بڑھاپے کی کی کوئی دوا نہیں ہے۔ آجکل ہماری بداعمالیوں کی وجہ سے اور لوگوں کو برائیوں سے نہ روکنے کی وجہ سے ایسی ایسی نئی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں کہ ڈاکٹر لوگ حیران و پریشان ہیں کہ اس کا کیا علاج کیا جائے ۔ لیکن کسی بیماری کے بارے میں یہ دعویٰ کرنا ڈاکٹر کا کہ اس کا دنیا میں کوئی علاج نہیں، یہ محل غور ہے، یہ ڈاکٹر کی معلومات کی کمی کی بات ہے۔ اصولی یا فروعی ہر بیماری کا علاج ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بڑا ماہر تجربہ کار ڈاکٹر اس بیماری کو نہیں سمجھ پاتا، اور دوسرا ڈاکٹر اس بیماری کو سمجھ لیتا ہے، اور علاج کردیتا ہے۔ اس لئے ڈاکٹر کو یہ کہنا چاہئے کہ یہ بیماری اور اس کا علاج ہماری سمجھ میں نہیں آیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند