• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175504

    عنوان: درود ماہی ۔ درود تاج پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا درود ماہی اور درود تاج کو پڑھنا درست ہے، ان کو پڑھنے کے کیا فضائل ہیں؟

    جواب نمبر: 175504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 401-365/M=04/1441

    درود ماہی کیا ہے اس کے الفاظ لکھ کر سوال کریں، درود تاج میں ایسے الفاظ و کلمات ہیں جن کے پڑھنے سے عوام کا عقیدہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے اور اس کے فضائل من گھڑت ہیں اس لئے اس کا پڑھنا درست نہیں، ”آنچہ فضائل درود تاج کہ بعض جہلہ بیان کنند غلط است“ (فتاویٰ رشیدیہ: ۱۶۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند