• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175325

    عنوان: آمدنی کو کس پر خرچ کیا جائے؟

    سوال: میں اپنی تنخواہ کا 90٪ اپنے ماں باپ اور بیوی پر خرچ کرتا ہوں، کیا مجھے اس کا اجر و ثواب ملتا ہے؟ اور کیا مین مزید اللہ کی راہ میں خرچ کروں مطلب کسی غریب وغیرہ کو دیا کروں؟

    جواب نمبر: 175325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 247-323/B=05/1441

    اپنے ماں باپ اور بیوی پر خرچ کرنا سب سے عمدہ عمل ہے، یہ اس قدر اجر و ثواب والا عمل ہے کہ آپ نے اپنے لئے جنت واجب کرلی۔ مزید وسعت ہو تو اللہ کی راہ میں یعنی نیک مصرف میں خرچ کرتے رہیں، یہ سونے پہ سہاگہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند