• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174901

    عنوان: خواب میں سورة رحمن دیکھنے کا کیا مطلب ہوتاہے؟

    سوال: خواب میں سورة رحمن دیکھنے کا کیا مطلب ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 174901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 795-553/SN=08/1441

    خواب میں سورہٴ رحمن پڑھنے کی تعبیر کتابوں میں یہ دی گئی ہے کہ دیکھنے والا نیک خصلت اور دین کی راہ اختیار کرے گا؛ اس لئے آپ کا خواب ماشاء اللہ اچھا ہے بس گناہوں سے بچیں اور دین پر سختی سے عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند