• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174860

    عنوان: بھائی بہنوں کا اختلاف

    سوال: گذارش ہے کہ میری پانچ میں سے دو بہنیں غیر شادی شدہ ہیں جن کی عمریں 40 کے آس پاس ہے۔ میری عمر 38 سال ہے اور میں 6 بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہوں اور میرے علاوہ کسی بھائی کی بھی (بوجوہ) شادی نہیں ہوسکی ہے۔ شادیاں نہ ہونے کی وجہ سے بہنوں کے نفسیاتی مسائل شدید نوعیت اختیار کرچکے ہیں۔ پہلے وہ بڑے بھائیوں کو اپنا دشمن خیال کرتی رہیں، لیکن اب وہ میری بیوی پر اور بڑے بھائیوں پر کردار کے حوالے سے الزامات وغیرہ لگانے لگی ہیں جس کی وجہ سے شدید پریشانی ہے۔ حالات علیحدہ ہوجانے کی اجازت نہیں دیتے، نہ ہی بہن بھائیوں کو چھوڑنا آسان ہے۔ مشکل کا حل ارشاد فرمادیجئے اور حالات میں بہتری کے لئے دعا فرما دیجئے۔

    جواب نمبر: 174860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 369-282/B=03/1441

    آپ اس اختلاف کو حل کرنے کے لئے اپنے ہی خاندان کے معزز و محترم لوگوں کو بلاکر دونوں کی باتیں سن کر حل کرلیں۔ بھائی بہنوں کا اختلاف، اختلاف نہیں ہے۔ بڑے لوگوں کو بیچ میں ڈالنے سے ان شاء اللہ حل ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند