• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174581

    عنوان: جس گاڑی میں كتے بھی ہوں اس میں سفر كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میں روزانہ کام پر جس گاڑی میں جاتا ہوں اس گاڑی میں کبھی کبھار مالک اپنے گھر کے کتوں کو بھی لیجاتا ہے۔ یہاں کناڈا میں کتے عموماً گاڑی وغیرہ میں گندگی نہیں کرتے۔ اس گاڑی میں سفر کرنا کیسا ہے؟ اور کوئی بندوبست نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 174581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 262-172/SN=03/1441

    صورتِ مسئولہ میں آپ کے لئے اس گاڑی میں سفر کرنے کی گنجائش ہے، بس کتوں کے لعاب سے اپنے جسم و کپڑوں کو بچائیں؛ کیونکہ کتوں کا لعاب ناپاک ہوتا ہے، بدن یا کپڑے کے جس حصے پر لگے گا وہ حصہ ناپاک ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند