متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 174314
عنوان: اکثر خواب دیکھتا ہوں جو مختلف نوعیت کے اور مختلف مناظر کے ہوتے ہیں
سوال: میری عمر چالیس سال ہے میری بیوی کا انتقال ہوئے تقریبا پانچ سال ہو چکے ہیں یعنی جوانی میں انتقال ہوا، اس حادثے کے اثرات میں آج بھی محسوس کرتا ہوں، ہمارا ایک دوسرے سے انتہائی گہرا تعلق اور محبت کا رشتہ تھا اور ان کے انتقال سے لے کر اب تک شاید ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا کہ میں نے ان کے لیے دعائے مغفرت نہ کی ہو اور ہمیشہ اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں جنت میں ایک مرتبہ پھر ملا دے میں نے زوجہ کے انتقال کے تقریبا دو سال بعد دوسری شادی کرلی تھی اور اللہ کے کرم سے اس وقت انتہائی خوش اور پرسکون زندگی گزار رہا ہوں لیکن ایک بات مجھے پانچ سالوں سے پریشان کر رہی ہے کہ میں اکثر خواب دیکھتا ہوں جو مختلف نوعیت کے اور مختلف مناظر کے ہوتے ہیں لیکن ان میں ایک بات مشترک ہوتی ہے ان خوابوں میں میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میری مرحومہ زوجہ زندہ ہیں اور میں ان سے ملنے کی خواہش کرتا ہوں اور پھر یہ احساس ہوتا ہے کہ میں نے ان کو طلاق دے دی ہے یہ بات سوچ کر میں غم زدہ ہو جاتا ہوں اور بعض اوقات رونے بھی لگتا ہوں اور جب نیند سے بیدار ہوتا ہوں تو اس غم کے آثار حقیقت میں محسوس کرتا ہوں برائے مہربانی ان خوابوں کی تعبیر عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 17431401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 268-216/H=03/1441
عمدہ خواب ہیں اہلیہ مرحومہ کو آپ کی دعاء مغفرت اور ایصال ثواب سے فائدہ پہونچ رہا ہے اور آئندہ بھی پہونچتا رہے گا ان شاء اللہ یہ تعبیر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند