• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174264

    عنوان: مولانا وہ کون سے گناہ ہیں جن کی وجہ سے آدمی تہجد کی نماز سے محروم ہو جاتا ہے؟

    سوال: مولانا وہ کون سے گناہ ہیں جن کی وجہ سے آدمی تہجد کی نماز سے محروم ہو جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 174264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 239-236/H=03/1441

    بغیر کسی وجہ شرعی کے مسلمان سے بدگمان ہونے وغیرہ کی وجہ سے تہجد جیسی عظیم الشان عبادت سے آدمی بعض مرتبہ محروم ہو جاتا ہے فضائل صدقات میں ہے ”حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ مشہور امام حدیث و فقہ ہیں فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک گناہ صادر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پانچ مہینہ تک تہجد سے محروم رہا کسی نے پوچھا ایسا کیا گناہ ہو گیا تھا فرمایا ایک شخص رو رہا تھا میں نے اپنے دل میں یہ کہا تھا کہ یہ شخص ریا کار ہے“ ص: ۷۰ (ط: ادارة اشاعت دینیات دلی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند