• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173954

    عنوان: خواب میں ایکسیڈنٹ سے بال بال بچنے کی تعبیر

    سوال: میں نے آج سے تقریباََ 9 ماہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی روڈ پر سفر کر رہا ہوں اور میرے پیچھے میری ہمشیرہ کی بھانجی بیٹھی ہے جو کہ کنواری ہے) میں ایک چوک کراس( کرتے ہوئے ایکسڈنٹ سے بال بال بچ جاتا ہوں اس کی کیا تعبیر ہوگی ؟

    جواب نمبر: 173954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:125-105/N=3/1441

    آپ کے خواب میں یہ اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو یا کسی بھی مرد کو بیوی کے علاوہ کسی اور بالغ یا سمجھ دار عزیزہ لڑکی یا خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل وغیرہ پر نہیں بیٹھنا چاہیے، یہ خلاف احتیاط ہے، اس میں فتنہ کا اندیشہ ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند