• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173898

    عنوان: اپنے دوست سے نہ ملنے کا وعدہ کرکے اب اس پر پچھتاوا ہو رہا ہے‏، كیا كریں؟

    سوال: میں اپنے دوست سے کال پر بات کر رہا تھا باتوں باتوں میں میں نے اسے کہا کہ میں نے تمہیں کسی صورت بھی نہیں ملنا تو اس نے کہا وعدہ کرو میں نے فورن کہا کے وعدہ اب میں اس پر پچھتا رہا ہوں برائے مہربانی مجھے بتائیں اب کیا ایسا کیا جائے کہ ہم اپس میں مل سکیں۔

    جواب نمبر: 173898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 202-168/M=02/1441

    اپنے دوست سے نہ ملنے کا وعدہ کرکے اب اس پر پچھتاوا ہو رہا ہے تو اب اس کا راستہ یہ ہے کہ اپنے دوست سے مل کر آپس میں معافی تلافی کرلیں اور آئندہ اس طرح کا وعدہ نہ کیا کریں اور ایک غلط وعدہ کرنے کا جو گناہ ہوا اس سے توبہ بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند