• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173860

    عنوان: خواب دیکھا کہ عشاء کے وقت طواف کررہا ہوں ...

    سوال: تقریباً ۲۱/سال پہلے کی بات ہے کہ میں حج کو گیاہوا تھا، میں نے ایک خواب دیکھا کہ عشاء کے وقت طواف کررہا ہوں ، رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں نے جھولے کی طرف کی چیز میں اٹھائے ہوئے طواف کررہے ہیں، میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کررہا ہوں، اور چہرہ نظر نہیں آتا تھا، میں بہت ہی لجاجت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معذرت کررہا ہوں کہ یا رسول اللہ میں اس طرح کبھی نہیں کروں گا، اور مجھے یہ احساس ہورہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ناراض ہیں اور میں معذرت کررہا ہوں ، میں نے معذرت کررہی رہا تھا کہ اچانک ایک لفٹ کی مانند کسی چیز نے مجھے ایک دم اوپرپہنچادیا ، جیسے ہی میں نے اس لفٹ سے باہر نکلا تو دیکھا کہ میں بالکل ننگا ہوگیا ہوں، براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 173860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:330-263/N=4/1441

    آپ کا خواب اچھا ہے؛ البتہ اس میں آپ کے لیے یہ ہدایت معلوم ہوتی ہے کہ آپ اپنی زندگی کو شریعت وسنت کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں، اگر آپ نے حج کے بعد ایسا کیا ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں، نہیں تو آپ نے غلط کیا اور اب توبہ واستغفار کرکے اپنے اوپر محنت کریں، اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند