• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173735

    عنوان: اگر شیعہ لوگ صحابہ کو برا کہتے ہیں تو ہمیں بھی صحابہ كے فضائل بیان كرنا چاہیے؟

    سوال: اگر شیعہ لوگ صحابہ کو برا کہتے ہیں ہمارے گاؤں میں تو ہمیں بھی صحابہ کی فضیلت بیان کرنی چاہئے، اگر ہم چپ ہوجائیں تو کیا ہوگا؟ ہمارے کچھ ہی بڑے سوچتے ہیں کہ تعلق نہ بگڑ جائے اور یہ بھی بولتے ہی کہ ہم اگر بیان کریں گے تو وہ لوگ اور برا کہیں گے، ساتھ ہی ساتھ کہتے ہیں کہ ہم محرم میں ہی کیوں بیان کرواتے ہیں، یہ کچھ لوگ سنی بولتے ہیں، ہم کیا کریں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 159-105/B=02/1441

    اس طرح تقابل میں شیعہ اور زیادہ تبرا پھیلائیں گے۔ سنی لوگ خاموش رہیں اور دل سے برا جانیں بس یہی کافی ہے۔ ہاں سنی لوگوں کو سمجھاتے رہیں یعنی گاہے گاہے انفرادی طور پر صحابہ کا مقام و مرتبہ اور ان کی فضیلت جو قرآن میں آئی ہے اپنے سنی لوگوں کو بتاتے رہیں تاکہ وہ اتنے پختہ ہو جائیں کہ وہ کبھی شیعوں کی ایسی مجلس میں شرکت نہ کریں جس مجلس میں صحابہ کرام پر تبرا کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند