• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172898

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کے میں ایک تبلیغی جماعت کے مجمع کے ساتھ ہوں اور اعلان کیا جارہا ہے...

    سوال: میں نے فجر کی نماز کے بعد کچھ ذکر و اذ کار کیے ، اس کے بعد میں سو گیا، پھر میں نے خواب میں دیکھا کے میں ایک تبلیغی جماعت کے مجمع کے ساتھ ہوں اور اعلان کیا جارہا ہے کے ہم نے دجّال کی شناخت کرلی ہے ۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے دجّال وہاں آپہنچتا ہے اور وہ لوگوں کو گن سے مارنے کی کوشش کرتا ہے پھر لوگوں میں افرا تفری ہو جاتی ہے اور لوگ یہاں وہاں بھاگنا شروع کر دیتے ہے ۔ پھر وہ مجھ کو مارنے کے لیے میرے پیچھے آتا ہے اور میں اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتا ہوں یہاں تک کے وہ میرے قریب آجاتا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئے ۔ اس کے بعد میں پھر سوگیا اور پھر وہی خواب جاری ہوا کے دجّال اپنی طاقتور شیطانی فوج کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کرتا ہے اور مجھ پر بڑی تیزی سے حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور میں اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہو ئے بڑی زور سے اللہ اکبر کہ کر چیختا ہوں اور پھر اس دجّال کی طاقت رک جاتی ہے ۔ اور پھر جہاں پر بھی دجّال کے افواج کے لوگ مجھے نظر آتے ہے میں صرف زور کی چیخ مارتا ہوں جس سے وہ لوگ مرجاتے ہے ۔ براے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 172898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1371-1018/B=12/1440

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کوئی فتنہ نمودار ہونے والا ہے جس سے امت میں انتشار اور افرا تفری پھیلے گی۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند