• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172885

    عنوان: اسلامی بینکاری كی شرعی حیثیت كیا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ آجکل جو اسلامی بینکاری پوری دنیا میں چل رہی ہے مختلف ناموں کے بینک ہیں ان کی شرعی حیثیت کیا ہے جو علماء اس کے ساتھ منسلک ہیں وہ بھی تو آخر کوئی نہ کوئی شرعی دلیل نکالتے ہیں تو وہ جائز کہتے ہوں گے ان بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ بنانا ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 172885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1297-1102/D=12/1440

    اسلامی بینکاری کا مطلب غیر سودی مالیاتی نظام اور سرمایہ کاری کا غیر سودی طریقہ، اس نام سے مختلف ممالک میں نظام رائج کیا گیا ہے ہر جگہ کے پورے طریقہ کار سے ہمیں واقفیت نہیں ہے نیز عملی طور مقررہ ضابطوں اور اصولوں کی پابندی کس قدر کی جاتی ہے اس تفصیل سے بھی ہم واقف نہیں ہیں، لہٰذا جس جگہ کے اسلامی بینکاری کا حکم معلوم کرنا ہے وہاں کے موقر و معتمد مفتیان کرام سے معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند