• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172768

    عنوان: کسی کی مدد کے لئے صدقہ کیا جائے تو کیا نیت کرے؟

    سوال: کسی دوست کی مدد کے لیے اگر صدقہ دینا ہو تو کیا طریقہ ہوگا؟ نیت کیا کرنی ہوگی؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 172768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1122-912/sn=1/1441

    دوست کو رقم صدقہ کی نیت کے بہ جائے ہدیہ کی نیت سے دینی چاہیے ، گو صدقہ کی نیت سے بھی دینے کی گنجائش ہے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں بہتر ہے کہ آپ اپنے ضرورت مند دوست کو یہ کہہ کررقم دیدیں کہ یہ رقم آپ کو ہدیہ ہے، اسے آپ اپنی ضروریات میں خرچ کر ڈالیں، بہ نیت ہدیہ دینے میں بھی آپ کو ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند