• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172593

    عنوان: كیا اثرات سے بچنے کے لئے سمندری یا ارضی مخلوق كو صدقہ كرنا ضروری ہے؟

    سوال: بعض اہل علم کے مطابق 2.25 کلو گوشت، 1.25 کلو چاول یا 38 عدد انڈے تکمیلِ چلہ یا وظیفہ ( مختلف دورانیہ 40،45،41،7،12) کے بعد اس کے اثرات سے بچنے کے لئے صدقہ کے طور پر سمندری مخلوق یا دیگر ارضی کیڑے مکوڑوں کی نظرکرنا لازمی ہے ۔ بصورت دیگر صاحب چلہ کے اعصاب پر چلہ کے اثرات طاری رہتے ہیں۔ براہ مہربانی شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1261-1091/B=12/1440

    اس طرح کی باتیں قرآن و حدیث میں نہیں ملتی ہیں۔ اس طرح کے کام عامل لوگ اپنے جنات موکلوں کی ہدایت کے مطابق کرتے کراتے رہتے ہیں۔ شریعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند