• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172459

    عنوان: اوریفلیم سویڈن کی کمپنی کے متعلق استفتاء

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس کمپنی کے بارے میں جس کی تفصیل درج ذیل ہے اوریفلیم سویڈن کی کمپنی ہے ہمیں ورک اس طرح سٹارٹ کرنا ہوتا ہے کہ ہمیں 100 پوائنٹ بنانا پڑھتا ہے جوکہ 7500 کی شاپنگ پر بنتا ہے لیکن پوائنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آپکو ممبر بھی بنانا پڑھتے ہیں پہلے ماہ 5 ممبر بنا لیں اور ساتھ ہی اپنے ممبرز کو بھی کہیں کے سو پوائنٹ کے ساتھ ساتھ 5 ممبرز بھی بنا لیں، اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے آپکی تیس ممبر کی ٹیم بن جاتی ہے اور کہ آپ پہلے ماہ سے ہی چیک 600 گروپ پوائنٹ پر سٹارٹ ھو جاتا ہے ساتھ دس ہزار کے گفٹ الگ ملتے ہیں ہر ماہ نا نا کرتے بھی ہمیں ہر مہینے 5000 تک کے گفٹ کمپنی دیتی ہے لیکن کام میں پیسا ایک طریقے سے ہی کما سکتے ہیں آپکہ آپ ممبرز بناتے جائیں جتنے بنا سکیں کوئی تعداد مقرر نہیں کرنی آپکی انکم کی بھی تعداد نہیں ہو گی ہر ماہ کے ساتھ بڑھتی جائے گی آپ 600 سے لے کر 1 لاکھ سے ڈیڈھ لاکھ تک ہر ہر ماہ کما سکتے ہیں اب یہ آپ کی محنت ہے کہ آپ کتنی محنت کرتے ہو کمپنی رجسٹریشن کے بعد آپکو 2 اپنے ایپ (App) بھی دیتے ہے بزنس والی ایپ ممبر کی ایکٹیوٹی دیکھنے کے لیے اوریفلیم ایپ جو ہے Order کرنے کے لیے استعمال ھوتا ہے پورے پاکستان میں سے کہیں سے بھی آرڈر ملتا ہے تو آپ کو بس اوریفلیم کی ایپ سے ان کا آرڈر Done کرنا ہوتا ہے آرڈر پہنچانا کسٹمر تک کمپنی کی ذمہ داری ہے آپ کو بس اپنے کسٹمر کا ایڈریس انٹر کرنا ہوتا ہے اور فون نمبر کمپنی Order کسٹمر تک پہنچا دیتی ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 172459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1048-109t/sd=12/1440

    مذکورہ کمپنی کی جو تفصیل آپ نے لکھی ہے، مجموعی اعتبار سے وہ ایک غیر شرعی شکل ہے، لہذا اس کمپنی سے جڑ کر نفع کمانا جائز نہیں ہوگا، اس لیے کہ نفع کا سارا انحصار ممبر سازی پر ہے اور بعد والے ممبروں کی محنت و کوشش پر پہلے ممبران کا نفع حاصل کرنا شریعت کی رو سے ناجائز ہے، نیز کمپنی سے جڑنے کے لیے ۷۵۰۰کاسامان خریدنا لازم ہے، جو ایک شرط فاسد ہے، اِس طرح کی کمپنیاں عموما پائدار بھی نہیں ہوتی ہیں، چند لوگ نفع حاصل کر لیتے ہیں اور اکثر لوگ نقصان و خسارے میں رہتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند