• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17243

    عنوان:

    سفر کی حدود کے متعلق۔ (۱)اگرمیرے شہر کا میونسپلٹی ایریا ایک کنارے تک اسی کلومیٹر ہے اور اس اسی کلومیٹر کے درمیان کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں پر کوئی محلہ نہیں صرف روڈ ہے، تو میرا سفر اس اسی کلومیٹر سے اڑتالیسمیلپر شروع ہوگا یا میرے محلہ سے اڑتالیس میل پر؟(۲)سفر سے واپس ہونے کے بعد جب میں میونسپلٹی کے ایریا(میرے محلہ سے اسی کلو میٹر دور) پہنچوں گا تب میرا سفر ختم ہوگا یا جب میں اپنے محلہ پہنچ جاؤں گاتب ختم ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1717=1717-11/1430

    جہاں پر آپ کے محلے کی آبادی اور اس کی ضروریات سے متعلق علاقہ جیسے قبرستان، اسٹیشن وغیرہ ختم ہوتا ہے اور آگے دوسری آبادی کا شروع ہونا واضح طور پرمعلوم ہوتا ہے، وہاں سے آپ کا سفر شروع ہوگا، اسی طرح واپسی میں جب اپنے علاقہ کی حدود میں داخل ہوجائیں گے تو سفر ختم ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند