• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172343

    عنوان: جو اضافی رقم ٹھیکہ دار اپنی طرف سے دیتا ہے اس کا لینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک سرکاری ملازم ہوں تنخواہ تو حکومت بہرحال دیتی ہے لیکن کئی بار ٹھیکہ دار اضافی رقم اپنی طرف سے دے رہا ہوتا ہے تو کیا اس کا لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 172343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1406-1215/L=12/1440

    صورتِ مسئولہ میں ٹھیکہ دار کی طرف سے ملنے والی رقم کے لینے سے احتراز کرنا چاہیے؛ کیونکہ اس میں رشوت یا شبہ رشوت کا شائبہ ضرور رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند