• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172080

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ مجھے تین سے چار باتیں دکھائی گئیں...

    سوال: براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں ، خواب یہ ہے کہ میں نے خواب دیکھا کہ مجھے تین سے چار باتیں دکھائی گئیں اور خواب ہی میں مجھے ساتھ ساتھ تعبیر بتا رہا کوئی ، آخری چیز جو مجھے یاد ہے وہ یہ کہ ایک نور سا ظاہر ہوا اور ان کے ہاتھ میں تلوار بھی ہے ، میں نے خو اب ہی میں پوچھا یہ کون ہے تو مجھے آواز آئی کہ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں، جزاک اللہ

    جواب نمبر: 172080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1166-1008/D=11/1440

    خواب و خیال کے پیچھے پڑنا مامور و مطلوب نہیں ہے شرعاً۔ اور ہر خواب لائق تعبیر بھی نہیں ہوتا۔ نیز خواب کی تعبیر خواب دیکھنے والے کے احوال و اوصاف اور متعلقہ امور پر موقوف ہوتا ہے۔ اصل چیز جس کا انسان مامور ہے اور شرعاً اس سے مطلوب ہے نیز زندگی کا وہی مقصود ہے احکام شرعیہ کی پابندی اور گناہوں سے اجتناب ہے جس قدر بھی اس کی تحصیل میں سعی کر سکے دریغ نہ کرے۔ وما توفیقی إلا باللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند