• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172031

    عنوان: میں نے دیکھا کہ حشر میں میرا حساب ہورہا ہے...

    سوال: مجھے دو دن پہلے ایک خواب آیا تھا جس میں میں نے دیکھا کہ حشر میں میرا حساب ہورہا ہے، میرے سے پہلے والے کو ایک تختی دکھائی گئی جس میں اس کو کامیاب لکھا ہواملا اور وہ خوش ہو کر چلا گیا ، میری بار ی آئی تو مجھے بھی ایک تختی دی گئی جس میں کچھ خانے بنے ہوئے تھے اور ہر خانے میں 4,5,3، وغیرہ لکھا ہواتھا، میں سمجھا میں بھی کامیاب ہوگیا ہوں، مجھے ایک چھوٹے سے روم میں جو چوڑائی میں کم تھا اور لمبائی میں بڑا تھا، جس میں کچھ لوگ پہلے سے موجود تھے ، میں جب اس میں چلا گیا تو تھوڑی دیر کے بعد اور کچھ لوگ اس میں ڈال دیئے گئے، میں چلا رہاتھا اور اللہ سے معافی مانگ رہا تھا ،اور کہہ رہاتھا کہ مجھے ایک اور موقع دو، اتنے میں نیچے سے آگ لگا دی گئی جس میں اور سارے لوگ جلنے گلے، میں بار بار کہہ رہا تھا مجھے ایک اور موقع دو اور پچھلے گناہوں پر افسوس ہورہا تھا ، کیوں میں نے گنا ہ کیا ،جس میں مجھے کوئی موقع ہی نہیں مل سکا، میں کسی طرح سے اس میں سے باہر آنے کی کوشش کررہا تھا کہ میں نیند سے جاگ گیا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 172031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1026-882/sd=11/1440

    مذکورہ خواب میں بظاہر تنبیہ معلوم ہوتی ہے، آپ فرائض اور واجبات کی پابندی کریں اور ہر طرح کے گناہوں سے بچنے کا خوب اہتمام کریں، کبھی کبھی کچھ صدقہ دے دیا کریں، دوسروں کے جو حقوق آپ کے ذمہ ہوں، اُن کو اداء کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند