• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17189

    عنوان:

     ہمارے ابا کبھی کبھی رات نیند میں اٹھتے ہیں اور بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گھر میں عود بتی کیوں نہیں جلا رہے ہو، بیٹی اچھی ہے کیا اور کچھ کچھ کہتے ہیں، ہماری امی اسے غور سے سنتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارے ابا کی ماں ان میں داخل ہوکر کہتی ہیں۔ میرا سوال ہے کہ اس وقت میں کیا عمل کروں، کیا یہ شیطانی اثر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2038=1619-11/1430

    بدخوابی اور نیند کے اثر سے ایسا ہے، آپ کی والدہ کی بات درست نہیں ہے، یہ خیال شیطانی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند