• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171745

    عنوان: مزدور كتنی مزدوری لے سكتا ہے؟

    سوال: کسی مزدور کے لیے اپنی مزدوری اپنی مرضی سے جتنا چاہے لے سکتا ہے یا نہیں؟ اور لے لیا ہے تو لی ہوئی رقم حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 171745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:983-787/sn=11/1440

    مزدور مالک کے ساتھ کچھ بھی اس کی رضامندی سے مزدوری طے کر سکتا ہے، شرعاً اس میں کوئی حد بندی نہیں کہ صرف اتنے تک لے سکتا ہے، اس کے آگے نہیں، البتہ کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا خلاف مروت ہے۔ اور جو کچھ طے ہو ایمان داری کے ساتھ کام کرکے پوری مزدوری لے سکتا ہے، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔نوٹ: سوال کا منشا کچھ اور ہو تو پوری وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند