• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171584

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص ہے ...

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص ہے ، معلوم نہیں ہے کہ وہ مولانا تھا یا نہیں،وہ کچھ حساب کررہا تھا ، جب اس نے میری طرف دیکھا تو بولا آپ دو سو لوگوں کو کھانا کھلائیں گے ۔ حضرت اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 171584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:933-822/sd=11/1440

    ہر خواب قابل تعبیر نہیں ہوتا، بسا اوقات پراگندہ خیالات خواب کی شکل میں نمو دار ہوجاتے ہیں، اس لیے خوابوں کی تعبیر کے پیچھے زیادہ نہیں پڑنا چاہیے، مذکورہ خواب بھی اسی قبیل کا معلوم ہوتا ہے، فرائض و واجبات کی ادائے گی، اتباع سنت اور گناہ اور نافرمانی کے کاموں سے بچنے کی طرف توجہ رہنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند