• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171495

    عنوان: تنظیم فکر شاہ ولی اللھی کے بارے میں علمائے حق کی کیا رائے ہے ؟

    سوال: تنظیم فکر شاہ ولی اللھی ، جس کے سربراہ مفتی عبدالخالق آذاد رائے پوری صاحب ہیں۔اس کے بارے میں علمائے حق کی کیا رائے ہے ؟

    جواب نمبر: 171495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1316-1188/L=12/1440

    تنظیم فکرِ ولی اللہی سے منسلک افراد کے نظریات بہت سے مسائل میں اہلِ سنت والجماعت کے خلاف ہیں اور بہت سے نظریات کمیونسٹانہ ہیں؛لہٰذا اس تنظیم سے بچنا ضروری ہے ،حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ایک تفصیلی سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں :”فکرِ ولی اللہی محض ایک دھوکہ ہے ،عام طور سے یہ لوگ حضرت شاہ صاحب کے نام کی آڑمیں اشتراکی نظریات کا پرچار کررہے ہیں“۔(فتاوی عثمانی:۱/۹۵۔۹۶،زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند