متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 171402
عنوان: خواب میں دیکھا کہ میرے والد جو کہ حیات ہیں، سکرات کی حالت میں ہیں اور پھر ان کی وفات ہو جاتی ہے...
سوال: میں نے آج ۱۴ رمضان المبارک فجر کی نماز کے بعد نیند میں خواب دیکھا جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ مہربانی کرکے اس کی تعبیر جلد سے جلد دیجیے۔ الحمد للہ ہمارا گھرانہ دیندار طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔ خواب میں دیکھا کہ میرے والد جو کہ حیات ہیں، سکرات کی حالت میں ہیں اور پھر ان کی وفات ہو جاتی ہے۔ ہم ان کو کفن میں لپیٹ دیتے ہیں۔ کچھ دیر بعد کفن کھولتے ہیں تو ایسے کسمساتے ہیں جیسے کسی کو نیند میں سے اٹھایا جاتا ہے۔ پھر ان کا چہرہ آدھا سفید ہو جاتا ہے اور پسینہ آتا ہے۔ اس کے بعد میں اپنے چھوٹے بھائی کو فوت ہوتا دیکھتا ہوں، میں اپنے بھائی کے پاس سورہ یاسین پڑھتا ہوں۔ پھر خواب میں والد اور بحاء ی دونوں کو زندہ دیکھتا ہوں، جبکہ والد صاحب کچھ بیمار لگتے ہیں۔
جواب نمبر: 17140201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1303-1138/L=11/1440
مردہ کو زندہ حالت میں دیکھنا ،چہرہ کو روشن دیکھنا ،موت کے بعد پسینہ کا آنا یہ سب اچھی علامات مانی جاتی ہیں ؛اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ بہتر خواب ہے؛ البتہ گھر کو مزید اعمال ِخیر نماز،تلاوت،ذکر وغیرہ سے آباد رکھنے کی ضرورت ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند