• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171359

    عنوان: امانت رقم پر منافع كا حق دار كون؟

    سوال: حضرت پوچھنا تھا کہ اگر کوئی رقم امانت رکھے بنا کسی شرط کہ صرف حفاظت کہ لئے اور اگر اس کو بندہ آگے اسلامی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ میں حفاظت کی غرض سے رکھے تو جو اس پر منافع ملے گا وہ استعمال کرنا جائز ہو گا یا نہیں ؟ جبکہ غرض منافع نہیں تھا بلکہ صرف اپنے اکاؤنٹ میں حفاظت کی غرض سے رکھا تھا جس میں میرے اپنے پیسے بھی تھے اور یہ رقم بھی رکھ دی تھی تو اب یہ منافع میرے لئے جائز ہوا کہ نہیں ؟

    جواب نمبر: 171359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1252-1093/L=11/1440

    امانت کی رقم پر ہونے والے منافع کا مستحق وہی ہوگا جس کی وہ رقم ہے ،آپ اس منافع کے مالک نہ ہوں گے ،واضح رہے کہ منافع کا استعمال جائز اسی وقت ہوگا جبکہ رقم کو شریعت کے اصولوں کے مطابق مشارکہ یا مضاربت کے طریقوں وغیرہ سے حاصل کیا گیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند