• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171352

    عنوان: خواب میں بھینس دیکھنا

    سوال: میں کچھ دن پہلے تک ایک آٹوموبائل فرم میں سروس مینیجر کے عہدے پرکام کرتا تھا جس کے دوران میرا سابقہ سر راہ میکانکوں سے پڑتا تھا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں کسی میکانک کی دکان پر کسی کام سے گیا ہوا تھا تو میں نے دیکھا کہ دکان کہ سامنے کچھ بھینسیں بندھی بیٹھیں ہیں اور ان کے تھن دودھ سے بھرے ہیں جس کو دیکھ کر میرا جی چاہا کہ ان سے دودھ حاصل کروں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 171352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1059-908/D=10/1440

    یہ پراگندہ خیالات ہیں ان کا کوئی اعتبار نہیں آدمی دن میں جو کچھ کرتا یا سوچتا ہے وہی خیالات خواب میں آجاتے ہیں، ان سے کچھ نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند