• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170786

    عنوان: رات کو اور اذان کے دوران جھاڑو لگانا کیساہے؟

    سوال: (۱) رات کو اور اذان کے دوران جھاڑو لگانا کیساہے؟ (۲) رات کو کہا جاتاہے کہ پیر پودے سو جاتے ہیں ، اس لیے انہیں ہاتھ نہیں لگانا چاہئے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:854-699/sd=11/1440

    (۱)رات کو جھاڑو لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ البتہ محلہ کی اذان کے وقت دنیوی کام کو چھوڑ کر اذان کا جواب دینا چاہیے، اس وقت جھاڑو لگانا موقوف کردینا چاہیے۔ (۲) یہ بے اصل بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند