• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170708

    عنوان: ڈرائیور سے علاج كا خرچ لینا؟

    سوال: بسم اللہ الرحمن الرحیم کیا فرماتے ہیں علمائے دین ،مفتیان شرع متین،درجہ ذیل مسئلے کے بارے میں ؛ایک شخص موٹر سائیکل سے جارہا تھا ، سامنے ٹرک آگیا(دس چکےکی گاڑی ) ڈرائیور نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ آپ نکلئے ، جب بائک سوار ٹرک کے بغل سے نکلنے لگا تو،ٹرک کے ڈرائیور نے اپنی گاڑی بائک سوار کیطرف کردیا ،جس کیوجہ سے بائک سوار پیچ نے جیسے نیچے اترا،اچانک سامنے گڈھا مین چلا گیا،جو برسات کیوجہ سے دیکھائی نہیں دے رہا تھا ، ، اور شدید زخمی ہوگیا ، اور بائک کا بھی نقصان ہوا ،گاؤں والے نے ٹرک کا تعاقب کیا ، اور ٹرک ڈرائیور پکڑا گیا ، ،اب وہ کہتا ہے کہ میری نے کوئی غلطی نہیں کی ہے ،ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے؟ اور بائک سوار کہتا ہے کہ نہیں اس نے سائڈ دیکر ایسا کیا ہے ، اس کے بعد پنچ بیٹھا، ، معاملہ ان کے سامنے پیش کیاگیا ، ڈرایور تو بھاگ گیا البتہ اس پنچ میں ٹرک مالک شریک ہوا ،گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہم آپ سے کچھ نہیں چاہتے ہیں ،آپ بائک سوار کا علاج ومعالجہ کرادیجئے ،اور بائک ٹھیک کرادیجئے بس ،یہ سن کر ٹرک مالک نے کچھ رقم علاج و معالجہ کے لئے دیے دیا، اور کہا کہ اس رقم سے بائک سوار کا علاج کرادلیجئے اور بائک بھی ٹھیک کرالیجئے ، ، اب سوال یہ ہے کہ کیا بائک سوار کے لئے یہ رقم لینا جائز ہے جس کو گاؤں والوں نے ٹرک مالک سے لے کر بائک سوار کو دیا ہے ؟ اور اگر نہیں ، تو لئے ہوئے رقم کو کیسے واپس کریگا ،جب کہ ٹرک مالک کہان کا تھا، بائک سوار کو معلوم نہیں ؟ تشفی بخش جواب مرحمت فرما کر ممنون و مشکور ہوں ۔ المستفتی: محمد جاوید اقبال راجدھانی ، کٹیہار ،بہار

    جواب نمبر: 170708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 911-782/D=09/1440

    حادثہ کی جو تفصیل اوپر لکھی گئی ہے اگر یہ صحیح اور واقع کے مطابق ہے تو اس سے ڈرائیور کی غلطی صاف ظاہر ہے کہ پہلے اس نے ہاتھ کے اشارے سے سائڈ دے کر نکلنے کا موقعہ دیا پھر خود ہی اپنی گاڑی کا رخ بائک سوار کی طرف کردیا جس سے حادثہ رونما ہوا پس ڈرائیور کی غلطی ظاہر ہو جانے کی صورت میں اس سے علاج کا خرچ لینا یا پھر اس کی جانب سے گاڑی مالک ادا کرے تو اس کا لینا جائز ہے، بائک سوار کو ٹرک ڈرائیور کی غلطی کا ظن غالب یا یقین ہے تو اس کے لئے علاج کا خرچ لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند