• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17058

    عنوان:

    ایک رات جب میں تین بجے سویا تو مجھے یہ خواب نظر آیا۔ میں اپنے محلہ کی جامع مسجد کے باہر کھڑا ہوں اور ایک کالا سا آدمی کرتا اور ٹوپی پہنے ہوئے میرے پیچھے سے آتا ہے اور مسجد کے اندر جانے سے پہلے پوچھتا ہے۔ [رضا کیا آپ تیار ہو اس غزوہ میں رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) بھی شرکت فرمارہے ہیں]۔ او رمیری آنکھ کھلی ساڑھے چار پر او رتہجد کا وقت ہوگیا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1761=1377-11/1430

    وہ کالا آدمی رات ہے اور جہاد سے مراد جہادِ نفس ہے، گویا خواب میں آپ کو تہجد پڑھنے کی تلقین کی جارہی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز پر مواظبت فرماتے تھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند