• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170414

    عنوان: كیا امام اور مؤذن كا تعاون كركے ایصال ثواب كرسكتے ہیں؟

    سوال: میں جہاں نماز پڑھتاہوں وہاں امام اور موٴذن کی تنخواہ کم ہے ، میں اپنی طرف سے دونوں کو پیچھے ۱۸،۲۰ مہینوں سے ہر ماہ کچھ رقم دیتاہوں، ان شاء اللہ، آگے بھی دوں گا، میری نیت یہ ہے کہ اس کا اجر اور ثواب میرے مرحوم والدین کو ملے، کیا یہ عمل صحیح ہے؟ کیا اس کا اجر اور ثواب میرے مرحوم والدین کو ملے گا؟ میرا یہ عمل کیسا ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 170414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 918-760/B=09/1440

    امام وموٴذن کو اپنے والدین کے ایصال ثواب کی نیت سے انہیں دیں گے تو آپ کا یہ فعل درست ہے اور آپ کے والدین کو اس کا ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند