• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170373

    عنوان: خواب‎ میں دیكھا كہ میں اور میرا چھوٹا بھائی اللّٰہ کے گھر خانہ کعبہ میں ہیں...

    سوال: حضرت جی میں نے ایک خواب دیکھا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے اور یہ خواب صبح کی نماز پڑھ کر سوتے وقت میں آیا ہے ۔ میں اور میرا چھوٹا بھائی اللّٰہ کے گھر خانہ کعبہ میں ہیں اور ہم دونوں نے امام کے پیچھے دوسری صف میں کھڑے ہو کر نماز ادا کی اور اسکے بعد ہم دونوں خانہ کعبہ کے اندر ہیں اور بھی لوگ ہیں جنھیں میں نہیں جانتا اور خانہ کعبہ کی تعمیر ہو رہی ہے اور چھت نہیں ہے مطلب اب ڈالی جانی ہے اور خانہ کعبہ کے اندر کا جو منظر ہے وہ کیونکہ میں نے ایک دو ویڈیوز میں دیکھا ہوا ہے اس لئے ہو بہو وہی منظر ہے اور خانہ کعبہ کے دروازے سے داخل ہوتے ہی سامنے فرش پر ایک نشان ہے اور میں بھائی کو بتا رہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں حضور پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے معراج پر تشریف لے جاتے وقت نماز ادا کی اس طرح میں نے بولا بھائی کو اور پھر میں نے اسی جگہ نماز کی نیت کرلی اور ابھی قیام میں ہی تھا کہ آنکھ کھل گئی اور اس سارے منظر کے دوران میں بہت خوش تھا جب آنکھ کھلی تو دکھ ہوا کہ کاش اس جگہ پر سجدہ تو کر لیتا۔ یہ تھی جی خواب کی تفصیل میں ایک یوٹیوب ویڈیو کا لنک بھی یہاں لکھ رہا اس طرح کی دو تین ویڈیوز دیکھی ہیں اور اس ویڈیو میں جس جگہ بندہ نماز پڑھ رہا ٹھیک یہی جگہ ہے پر چونکہ خانہ کعبہ کی تعمیر چل رہی تھی تو تھوڑا اس طرح نہیں تھا لیکن جگہ یہی تھی https://youtu.be/OTr1HGFcsbE براہ مہربانی بندہ کو اس خواب کی تعبیر بتائی جائے ۔ اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو ،آمین۔

    جواب نمبر: 170373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 908-755/B=10/1440

    آپ کو ان شاء اللہ خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوگی۔ مگر آپ کے اندر دینداری میں کچھ کمی معلوم ہوتی ہے۔ آپ دین اسلام کے اوپر کامل طریقہ پر چلنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند