• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170210

    عنوان: کسی كو نقصان پہنچائے تو اس کی تلافی کیسے کرے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکے سے میری لڑائی ہوئی تو میں نے اس کا نقصان کر دیا پھر اس نے کہا کہ قرآن پہ ہاتھ رکھو کہ تم نے یہ نقصان نہیں کیا تو میں نے جھوٹی قسم کھا لی قرآن پہ ہاتھ رکھ دیا اب میں شرمندہ ہوں اس کو بتانا بھی نیں چاہتا تو میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 170210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:878-697/sn=8/1440

    صورت مسئولہ میں زبان سے قرآن کی قسم کھا کر آپ نے ایک ناجائز کام کیا، آپ سچے دل سے توبہ واستغفار کریں اورآپ نے اس کا جو نقصان کیا ہے،اس کا صحیح اندازہ لگاکر اگر بغیر بتائے بھی کسی ذریعے سے اسے پہنچادیں گے تو ان شاء اللہ ذمہ فارغ ہو جائے گا۔

    ---------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ یہ واضح رہے کہ صرف قرآن پر ہاتھ رکھنے سے قسم نہیں ہوتی، جب تک زبان سے قرآن کی قسم وغیرہ نہ کہا جائے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند